وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کا ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ، بین الاقوامی معیار کی مارکیٹ بن گئی ہے،ڈی جی طاہر فاروق کی بریفنگ

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیااور ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔میاں مرغوب احمد نے مارکیٹ کے اندرونی کوریڈورز اور بیک سائیڈ پر کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اپ گریڈیشن کے بعد ٹولنٹن مارکیٹ بین الاقوامی معیار کی مارکیٹ بن گئی ہے۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہاکہ ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن سے تاجروں اور شہریوں کو بڑی سہولت ملی ہے۔مارکیٹ سے گندگی اور بدبو کا خاتمہ ہوااور مارکیٹ کا ورکنگ انوائرمنٹ بہتر ہواہے۔دکان دار اور تاجر حضرات ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے تعاون کریں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ سے منسلک سلاٹر ہاؤس کے مجوزہ ڈیزائن بارے بریفنگ دی اور بتایاکہ سلاٹرہاوس میں یومیہ ایک لاکھ سے زائد مرغیوں کی سلاٹرنگ کی گنجائش ہوگی۔ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی اور ویسٹ کولیکشن کو ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے یقینی بنا رہے ہیں۔ٹولنٹن مارکیٹ میں گندگی پھیلانے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button