صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کو سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کی ورکنگ، سفٹڈ، نان سفٹڈ فائلوں کی پراسیسنگ اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کیے گئے آن لائن بلڈنگ پلان اپرول بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کی ری ویمپنگ اور ورکنگ میں بہتری بارے ریفارمز کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے میں جاری ڈیجیٹل ریفارمز کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔ڈیجیٹل ریفارمز سے ایل ڈی اے کا بطور ادارہ مثبت امیج اجاگر ہو رہا ہے۔ وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ پراپرٹی ٹرانسفر سیل کا بھی دورہ کیا۔پراپرٹی ٹرانسفر کے لیے آئے شہریوں سے عملہ کی ورکنگ بارے فیڈ بیک بھی لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز اکبر نکئی، ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔






