مون سون بارشیں و ریلیف انتطامات۔وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات/کمشنرلاہورڈویژن کے شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب اضلاع کے دورے

وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات پر کمشنرلاہورڈویژن زید بن مقصود نے مون سون بارشیں و ریلیف انتطامات جائزہ کے لئے شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب اضلاع کے علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے اضلاع کی نہروں، نالوں، ایمرجنسی کیمپس اور ریلیف کیمپس انتظامات کا آن سپاٹ جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور نے شیخوپورہ شہر، فاروق آباد سیم نالہ، صفدرآباد، شاہکوٹ نہر، ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور فاروق آباد سیم نالہ، صفدرآباد، شاہکوٹ کینال پر آپریشنز کا جائزہ لیا۔شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکموں کے افسران نے کمشنر لاہور کو ریسکیو انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول و مانیٹرنگ سنٹرز قائم ہیں، ریسکیو آپریشن کے لئے متعلقہ محکموں کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے اریگیشن افسران کو تمام نہروں، نالوں، سیم نالوں کو ری وزٹ کرنے کی ہدایت کر دی، کمشنر لاہور نے کہا کہ ریسکیو و ریلیف آپریشنز کیلئے ضلعی انتظامیہ اریگیشن کیلئے تمام وسائل فراہم کررہی ہے، کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کیلئے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، انہوں نے کہا کہ اضلاع پی ڈی ایم اے سے مکمل رابطہ میں رہیں اور تمام ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button