کمشنر لاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں معرکہ حق تقریبات، عید الضحی منڈیوں اور چاروں اضلاع میں بیوٹیفکیشن و دیگر ڈویلپمنٹ سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی قصور اور ننکانہ نے معرکہ حق تقریبات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قصور و ننکانہ میں آج پاکستان کے ٹاپ گلوکار پرفارم کریں گے“، آج قصور سٹیڈیم میں گرینڈ تقریب میں شہداء خاندان، اراکین اسمبلی شرکت کررہے ہیں، معرکہ حق قصور گرینڈ تقریب میں پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی پرفارم کررہے ہیں، ضلع ننکانہ میں معرکہ حق گرینڈ تقریب میں پی ایس ایل کی پرفارمر معروف سنگر اریبہ خان فن کا مظاہرہ کریں گی۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا کہ معرکہ حق کے حوالے سے شہریوں اور سول سوسائٹی کی شرکت اور جوش قابل تحسین ہے، لاہور لبرٹی میں منعقدہ معرکہ حق گرینڈ تقریب میں شہریوں کا جم غفیر تھا۔ لبرٹی چوک میں معرکہ حق تقریب میں شہریوں نے پورے جوش و خروش سے اپنی افواج کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا. انہوں نے کہا کہ لاہور، قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ میں واکس، ریلیاں اور سائیکل ریلیاں جاری ہیں۔کمشنر لاہور نے مریم خان نے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں یکم ذی الحج سے عیدالاضحی منڈیاں قائم ہونگی، لاہور میں 6، ننکانہ میں 6، قصورر میں 8 اور شیخوپورہ میں 8 عیدالاضحی منڈیاں لگ رہی ہیں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈی سی قصور آصف محمد آصف رضا، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، اے سی جی وجیہہ ثمرین و دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
4 دن ago
کمشنرمریم خان اور آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسمعیل کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے لاہور ڈویژن امن کمیٹی کا اجلاس
4 دن ago
عمر چیمہ اورمریم خان کی زیر صدارت ماحولیاتی، صنعتی اور میونسپل آلودگی روک تھام کیلئے انفورسمنٹ میکانزم ریویو کمیٹی کا اجلاس
5 دن ago
*کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا آوٹ فال روڈ اور شاہدرہ کا دورہ۔*
5 دن ago
نجی ہاؤسنگ سکیم پر قبضہ کی کوشش،شہری کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل واہگہ کے خلاف انکوائری کا حکم
6 دن ago






