بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضٰی وہاب کی ملاقات، کراچی کے منصوبوں اورمیٹروپولیٹن یونیورسٹی سے متعلق بریفنگ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضٰی وہاب نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کراچی کے میئر مرتضٰی وہاب نے ضلع وسطی میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونی ورسٹی کا درجہ دینے سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کراچی میٹروپولیٹن یونی ورسٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا خواب تھا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو میئر کراچی کی بریفنگ،کراچی میٹروپولیٹن یونی ورسٹی کے درجنوں طلباء کو اسکالر شپس بھی دی ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو میئر کراچی نے تفصیلات فراہم کیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے ضلع وسطی میں میٹروپولیٹن یونی ورسٹی کا قیام خوش آئند ہے۔کراچی کے ضلع وسطی میں عباسی شہید اسپتال کا معیار بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اس اسپتال سے متعلق وژن کے مطابق کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button