*وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سیف سٹی اسلام آباد میں "پولیس اسٹیشن آن ویلز” کا افتتاح کر دیا*

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سیف سٹی اسلام آباد میں "پولیس اسٹیشن آن ویلز” کا افتتاح کر دیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وزیراعظم پاکستان کو سیف سٹی کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس کیمروں کی استعداد کار اور ورکنگ میکنزم سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر داخلہ برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور چیف کمشنر اسلام آباد بھی تھے۔اس وقت اسلام آباد میں 3257 کیمرے مکمل آپریشنل ہیں، مستقبل میں 3300 آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس کیمرہ جات ہوں گے جس سے 97 فیصد علاقے کور ہو جائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد کی بریفنگ

وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات پر سیف سٹی اسلام آباد میں "فیوژن سینٹر” بنایا گیا ہے جس میں سی ڈی اے, این ڈی ایم اے، فائز بریگیڈ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی اشتراک سے کام کر رہے ہیں، عید، محرم اور سیلابی صورتحال کی بھی مسلسل لائیو کوریج کی جاتی ہے۔ آئی جی اسلام آباد

وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق سیف سٹی کو سمارٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں۔ کرائم ڈیٹیکشن، کرائم پریوینشن، کرائم میپنگ اور پبلک فیسیلیٹیشن پر بیک وقت کام کر رہے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد سیف سٹی سے ای چالان, ٹریفک مینیجمینٹ کو بہتر سے بہترین کیا جا رہا ہے، آنلائن ٹیکسی ویریفیکیشن ایپلیکیشن کے زریعے کرائم پریوینشن میں بہت مدد ملی، ڈرون کیمروں کی مدد سے امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ ٹریفک چالان بھی جاری کئے جا رہے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد

جواب دیں

Back to top button