وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے زیر صدارت احساس فلیگ شپ انیشیٹو سے متعلق اجلاس، احساس انیشیٹو کے تحت مختلف فلاحی پروگراموں پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ ان پروگراموں میں احساس نوجوان، احساس ہنر، احساس روزگار اور احساس اپنا گھر پروگرام شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ کا رواں مالی سال کے لئے احساس پروگراموں کا فنڈز بڑھا کر 8 ارب کرنے کا اعلان۔ ہر پروگرام کے تحت رواں سال بلاسود قرضوں کی فراہمی پر 2 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور کا ضم اضلاع کے عوام کے لئے احسن اقدام۔ وزیراعلی کا چاروں پروگراموں میں ضم اضلاع کے لیے علیحدہ اور مخصوص پورشن رکھنے کا فیصلہ جس کے مطابق ضم اضلاع کے پروگراموں کے لئے فنڈز بھی علیحدہ مختص کئے جائیں گے۔علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ ان پروگراموں کے تحت قرضوں کے حصول کے سلسلے میں ضم اضلاع کے لئے طریقہ کار اور لوازمات کو بھی آسان کیا جائے، ضم اضلاع کے عوام خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، کوشش کی جائے کہ رواں سال ضم اضلاع سے زیادہ سے زیادہ لوگ ان سکیموں سے مستفید ہوں۔
وزیر اعلیٰ نے احساس پروگرامز کے تحت قرضوں کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس مقصد کے لیے درخواست گزاروں کی سلیکشن کا کرائٹیریا مزید آسان کیا جائے۔اجلاس کو احساس پروگراموں کے تحت اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔احساس نوجوان پروگرام کے کمپونینٹ ون کے تحت بنک آف خیر کے ذریعے عمل درآمد جاری ہے۔ احساس پروگرام کے کمپونینٹ ون کے تحت 139 درخواست گزاروں میں 408 ملین روپے کے قرضے تقسیم کئے گئے ہیں، کمپونینٹ ون کے تحت منظور شدہ مزید 52 درخواست گزاروں کے لیے 116 ملین روپے درکار ہیں۔
احساس نوجوان پروگرام کے کمپونینٹ ٹو پر اخوت مائکرو فنانس کے ذریعے عمل درآمد جاری ہے، اخوت کمپونینٹ کے تحت مختص شدہ فنڈز سو فیصد تقسیم کیے جا چکے ہیں، اب تک 3585 درخواست گزاروں میں 602 ملین روپے کے بلاسود قرضے تقسیم کیے گئے ہیں۔اخوت کمپونینٹ کے تحت مزید 1745 کیسز پراسیس میں ہیں، اخوت پروگرام کے تحت قرضوں کی ریکوری کی شرح بھی سو فیصد ہے، اب تک 42.88 ملین روپے ریکور ہو چکے ہیں، احساس ہنر پروگرام کے تحت بھی 647 درخواست گزاروں میں 307 ملین روپے کے قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔احساس ہنر پروگرام کے تحت مزید 592 کیسز پراسیس میں ہیں، احساس اپنا گھر سکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے 76 کامیاب درخواست گزاروں میں 200 ملین روپے تقسیم کیے گئے ہیں، اسکیم کے تحت رواں مالی سال قرضوں کی فراہمی کے لیے کرائٹیریا مزید ریلیکس کر دیا گیا ہے۔اسکیم کے تحت اہلیت کے لیے آمدنی کی حد ایک لاکھ سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔ اسی طرح پانچ مرلہ کی شرط کو بڑھا کر دس مرلہ کر دیا گیا ہے۔






