سید علی عباس بخاری کی ڈائریکٹر جنرل انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ بلدیات پنجاب نے چیف آفیسر ضلع کونسل چکوال سید علی عباس بخاری کی  ڈائریکٹر جنرل انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ تقرری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔وہ گریڈ19 کے لوکل گورنمنٹ سروس کے آفیسر ہیں۔علی عباس بخاری چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

جنھیں اب  ڈی جی  انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کی طرف سے اس خالی اسامی پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button