میئر کراچی مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے یوسی ماری پور ضلع کیماڑی میں فٹبال و کرکٹ گراؤنڈ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

میئر کراچی بیریسٹر مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے یوسی ماری پور ضلع کیماڑی میں فٹبال و کرکٹ گراؤنڈ کا سنگِ بنیاد رکھا۔صدر پی پی پی ضلع کیماڑی و ایم پی اے لیاقت اسکانی، پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ٹاؤن چیئرمین ہمایوں خان، یوسی چیئرمین سیف اللہ نور اور دیگر بھی موجود تھے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ مدینہ کالونی ماڑی پور ٹاؤن میں فٹ بال اور کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔ سالہا سال سے مدینہ کالونی کے مکینوں کو نظر انداز کیا گیا اور سابقہ ​​انتظامیہ نے ان کی ضروریات کو نظر انداز کیا۔

کراچی کی قیادت نے اپنے وعدے کے مطابق عوامی سہولیات کی فراہمی انکے دروازے پر پوری کردی۔

جواب دیں

Back to top button