پیرس اولمپکس: تمغوں کی دوڑ میں چین نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
پیرس اولمپکس کے چھٹے روز تمغوں کی دوڑ میں چین نے جاپان کی حکمرانی ختم کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
دنیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ پیرس اولمپکس 2024 میں چھٹے روز چین نے 9 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی کپ کہ میزبان فرانس کی دوسری اور جاپان کی تیسری پوزیشن ہے۔ چین کے سوئمر پین زینلے نے سوئمنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
سوئمنگ کے مینز سو میٹر فری اسٹائل فائنل میں چین کے پین زینلے نے نئے عالمی ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا، سابقہ ریکارڈ بھی پین زینلے کا تھا۔ میزبان فرانس نے سوئمنگ کے مینز دو سو میٹر بریسٹ اسٹروک میں سونے کا تمغہ جیتا۔






