*پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا رائے ونڈ میں دیکھاوے کا آپریشن*

تجاوزات کے خاتمے کے لئے بنائی گئی پیرا فورس نے رائے ونڈ میں کارروائی کی۔انچارج یسرا سہیل بٹ نے تجاوز کنندگان کو وارننگ دی۔یسرا سہیل بٹ نے

شہر کی تمام مارکیٹ بازار سڑکوں اور اطراف کا پیدل دورہ کیا اور ہر ایک کو باقاعدہ وارننگ دی کہ آج کے بعد دوبارہ مجھے تجاوزات نظر نہیں آنی چاہیے دوسرے دورے پر میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کروں گی جس میں بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج ھوگا۔سفارش کرنے والے اور کروانے والے دونوں فریقین کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوگا۔ کیونکہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کرنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں۔

جواب دیں

Back to top button