*بیوروکریسی تقرروتبادلے، صولت ثاقب او ایس ڈی،عمر فاروق علوی ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاونڈیشن تعینات*

حکومت پنجاب نے پانچ افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ممبر وزیر اعلی معائنہ ٹیم صولت ثاقب تبدیل کر دیا گیا ہے ۔صولت ثاقب کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ شان الحق ممبر وزیر اعلی معائنہ ٹیم تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ہوم عاصم رضا ایم ڈی پنجاب سرونٹس ہاوسنگ فاونڈیشن تعیناتی منسوخ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون و پارلیمانی امور عمر فاروق علوی تبدیل کر دیا گیا ہے۔عمر فاروق علوی ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاوسنگ فاونڈیشن تعینات کیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی آفس میں تقرری کی منتظر ثمینہ سیف نیازی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ثمینہ سیف نیازی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون و پارلیمانی امور تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button