وزارت امور کشمیر ،حکومتِ پاکستان نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ طےپانے والے معاہدہ کے تحت آزادکشمیر اسمبلی کی 12 مہاجرین نشستوں کے مستقبل کا تعین کرنے کے لیے نو رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی میں وفاقی حکومت کی نمائندگی وفاقی وزارتِ قانون و انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری خورشید الرحمان ، وزارت قانون کے مشیر حسن محمود اور کنسلٹنٹ تیمور زرین خان کریں گے۔جبکہ حکومتِ آزاد جموں و کشمیر کی نمائندگی وزیر قانون میاں عبدالوحید، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ، سابق وزیر سردار طاہر انور ایڈووکیٹ اور پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما ، سنیئر قانوندان راجہ اعجاز احمد ایڈووکیٹ شامل ہیں جبکہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ، سردار ارباب ایڈووکیٹ اور سعد انصاری ایڈووکیٹ کو شامل کیا گیا ہے۔
Read Next
1 ہفتہ ago
آزادجموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاسں
2 ہفتے ago
حکومت آزاد کشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قراردے دیا
2 ہفتے ago
الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کر دیئے
2 ہفتے ago
انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر حکومت کے اختیارات محدود
2 ہفتے ago





