پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملیر کے پارٹی کے ثابت قدم جیالوں سابق رکن سندھ اسمبلی شہید عبداللہ مراد، شہید ناصر بلوچ اور شہید حنیف حمل بلوچ کو اُنکے یوم شہادت کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد، شہید ناصر بلوچ اور شہید حنیف حمل بلوچ کی قربانیاں پیپلز پارٹی کی جمہوریت، انصاف اور عوام کے حقوق کی جدوجہد کا ایک روشن باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملیر کے ان سپوتوں نے ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد، شہید ناصر بلوچ اور شہید حنیف حمل بلوچ کی جرات اور وفاداری آج بھی ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ ہےاور جس عظیم مقصد کے لیے انہوں نے شہادت قبول کی وہ ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتا رہے گا۔
Read Next
9 گھنٹے ago
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا دورہ، جدید جی ائی ایس ٹیکنالوجی کی باقاعدہ رونمائی
9 گھنٹے ago
سید مراد علی شاہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں توانائی، ٹیکنالوجی،انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
1 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور کثیرالقومی کمپنیوں کے نمائندوں کا گول میز اجلاس*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے روٹری انٹرنیشنل کے صدر کی ملاقات*
2 دن ago






