پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 25 -2024 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 57 ویں اجلاس میں تین ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 5 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ہے ان میں جی ٹی روڈ چن دا قلعہ پر فلائی اوور کی تعمیر کے لیے ایک ارب 35 کروڑ کی منظوری، نوشہرہ ورکاں سے حافظ اباد کارپیٹڈ روڈ کی تعمیر کے لیے ایک ارب 23 کروڑ روپے ، اور فیصل اباد ستیانہ مری پتن اوکاڑہ روڈ کے لیے 2 ارب 96 کروڑ روپے کی منظوری شامل ہے ۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل،

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران اور متعلقہ محکمہ جات کے اعلی افسران نے شرکت کی۔






