کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت کھیوٹ تقسیم اور ریونیو امور کے حوالے سے اہم ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر لاہور نے تمام پی سی ایم ز اور ریونیو افسروں سے باریک بینی سے تفصیلات لیں۔ کمشنر لاہور نے ریونیو امور پر ایڈمنسٹریٹو عدالتوں میں زیرالتواء کیسز کی تفصیلات طلب کر لی۔کمشنر لاہور نعمان یوسف نے تمام اضلاع کو تقسیم کیسز کے اہداف دے دئیے۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ضلع سطح پر پرائس کنٹرول و ریونیو امور پر ہر ہفتے کم ازکم ایک باقاعدہ فل ہاوس جائزہ اجلاس بلائیں، تمام اے ڈی سی آرز روزانہ کی بنیاد پر کھیوٹ تقسیم پر تمام ریونیو افسران سے کارکردگی جواب لیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور بورڈ آف ریونیو کے ریونیو مسائل حل کیلیے احکامات پر زیرو ٹالرنس ہے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو ریونیو امور پر جدید پیمانے پر سہولیات مہیا کررہی ہے، ریونیو ڈیجیٹائزیشن انقلابی پروگرام ہے، اس سے شہریوں کو بہت بڑا ریلیف مل رہا ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور، ایڈیشنل کمشنرز، اے ڈی سی آر لاہور، ڈی سی شیخوپورہ، ننکانہ، قصور سمیت اے ڈی سی آرز نے شرکت کی۔
Read Next
11 گھنٹے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
4 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
5 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
1 ہفتہ ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago



