پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے شاپ رینٹ کے ٹھیکہ میں 15 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی محکمانہ انکوائری شروع

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے شاپ رینٹ کے ٹھیکہ میں 15 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے ڈی جی پی ایچ اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔پی ایچ اے لاہور نے شاپ رینٹ مالی سال 2025۔26 کے لئے ٹھیکہ بند کیمرے میں ڈیل کر کے مقابلے کے بغیر ایک ہی کمپنی کو دے دیا۔مقابلہ ہوا نہ اوپن آکشن کی گئی

صرف ایک کمپنی کو بولی دینے کاموقع ملا جس نے 85 کروڑ روپے کی بولی دی مگر سازباز کر کے سرکاری بولی 70 کروڑ روپے پر ٹھیکہ دینے کی پلاننگ کی گئی۔جس سے سرکاری خزانے کو 15 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔اصل بولی کو ریکارڈ سے غائب کر دیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے بتایا ہے کہ محکمانہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر زمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button