محکمہ ہاؤسنگ پنجاب میں نااہل اور کرپٹ افسران کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔نا اہلی اور غفلت کے مرتکب ایس ڈی او ٹوبہ ٹیک سنگھ قمر نیاز کو معطل کر دیا گیا ہے۔نا اہلی،غفلت اور کرپشن کے مرتکب ایس ڈی او کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،میر شفقت کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

معطلی کے احکامات سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔کرپشن میں ملوث افسران کیخلاف محکمانہ احتساب بورڈ کارروائی عمل میں لائے گا۔کرپٹ،نا اہل اور غفلت برتنے پر افسران کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے،ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صرف اہل اور قابل افسران سیٹوں پر رہیں گے۔کرپٹ عناصر کیخلاف تادیبی کارروائیاں کی جائیں گی۔






