قوانین کی خلاف ورزی پر شیخوپورہ روڈ پر واقع معروف بسکٹ فیکٹری اور ملتان روڈ پر فوڈ سٹور کو بند کر دیا گیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور اور مضافات میں بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ٹیموں کے ہمراہ ملتان روڈ، شیخوپورہ روڈ پر کارروائیاں، 11فوڈ فیکٹریوں اور یونٹس کی چیکنگ کے دوران معروف بسکٹ فیکٹری اور سٹور بند کر کے 5 یونٹس کو 7لاکھ 65 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے، تفصیلات کے مطابق 50ہزار لیٹر ایکسپائر تیل،14 ہزار کلو خام مال، 900 کلو پاؤڈر، 250 ایکسپائر گم اور ممنوعہ اشیاء تلف کی گئی، قوانین کی خلاف ورزی پر شیخوپورہ روڈ پر واقع معروف بسکٹ فیکٹری اور ملتان روڈ پر فوڈ سٹور کو بند کر دیا گیا، فوڈ سٹوریج کو ایکسپائر 40 ہزار لیٹر آئل برآمد ہونے پر بند کیا گیا۔ معروف بسکٹ کی تیاری میں ایکسپائر خام مال استعمال کرنے پر فیکٹری کو بند کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا ایکسپائر اور فریش سٹاک کے لیے علیحدہ جگہ مختص نہ تھی، اکٹھے رکھے پائے گئے،فیکٹری میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، ورکرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سمیت دیگر لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا،پروسیسنگ ایریا میں بدبودار ماحول اور اشیاء کھلی موجود پائی گئی، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا فوڈ بزنس آپریٹرز مقرر کردہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں ہے، شہری خوراک سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات 1223 پر درج کروا سکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button