*پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی نگرانی میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا*

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی نگرانی میں حیات آباد فیز سیون میں ایک دن میں 1100 پودے لگائے، جس میں طلبہ، عوام اور پی ڈی اے اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔حیات آباد خوڑ اور اچینی خوڑ کے اطراف مزید 7000 پودے 14 اگست کو صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے مہم کے باضابطہ افتتاح پر لگائے جائیں گے۔

اس مہم کے تحت صوبائی دارالحکومت کی شاہراہوں پر 36 کلومیٹر رقبے پر تناور اور پھل دار درخت لگانے کا ہدف ہے، جن میں سے 11 کلومیٹر پر شجر کاری مکمل ہو چکی ہے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے شاہ فہد، اسسٹنٹ کمشنر حیات آباد حسینہ خان، اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی داؤد سلیمی اور علاقہ معززین نے شرکت کی۔ کمشنر ریاض خان محسود نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے عوامی شمولیت کے ساتھ بڑے پیمانے پر شجر کاری ناگزیر ہے۔

جواب دیں

Back to top button