میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ کمپلینٹ سیل قائم کیاجائے،کمشنر و ایڈمنسٹریٹر راجہ جہانگیر انور

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ،شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کا مشن تیزی سے جاری ہیں۔کمشنر فیصل آباد/ایڈمنسٹریٹرراجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ کمپلینٹ سیل قائم کیاجائے۔شکایت سیل میں شہریوں کو بذریعہ واٹس ایپ کمپلینٹ درج کرانے کی بھی سہولت میسرہونی چاہیے۔میونسپل کارپوریشن میں مانیٹرنگ سسٹم نصب کریں،میونسپل آفیسرزکی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔ری سٹریکچرنگ پلان بھی فراہم کرنے کی تاکید کی گئی۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ ذرائع آمدن پر بریفنگ،میونسپل آفیسرز ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔سٹرکوں کے پیچ ورک کی تکمیل اور جاری اقدامات سے آگاہی فراہم کی جائے۔

پیچ ورک کے ساتھ لین مارکنگ،سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز کو بھی تیزی سےفعال کیا جائے۔انرجی آڈٹ کے لئے صوبائی سطح پر تحریر کیا جائے۔ای بز پروگرام پر عملدرآمد میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔یونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے عوامی توقعات سے بڑھ کر اقدامات ناگزیر ہیں۔میونسپل کارپوریشن کے افسران فیلڈ میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے نظر آنے چاہیں۔

جواب دیں

Back to top button