الیکشن کمیشن نے دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس میں متعدد فیصلے کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اراکین، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں اور درپیش رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مطلوبہ نقشہ جات اور دیگر ضروری ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔کمیشن نے ہدایت کی کہ 15 اضلاع کے مطلوبہ نقشہ جات اور دیگر ڈیٹا یکم جولائی 2026 سے قبل الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جائے۔اس معاملے کی سماعت یکم جولائی کو ہوگی، جس کے لیے دونوں افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق پیش رفت کے جائزہ میں الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ ٹاون کارپوریشنز کی حدود اور یونین کونسلوں کی تعداد سے متعلق نوٹیفکیشن وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوایا جا چکا ہے۔تاہم تاحال نہ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں اور نہ ہی متعلقہ نقشہ جات الیکشن کمیشن کو فراہم کیے گئے ہیں۔اس صورتحال پر کمیشن نے معاملہ یکم جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اپنے دفتر کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے لیے تمام ضروری انتظامات اور تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں تاکہ انتخابات کے انعقاد میں مزید تاخیر نہ ہو۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور حکام سے مکمل تعاون کی توقع کی جا رہی ہے۔
Read Next
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
3 ہفتے ago
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
3 ہفتے ago
ISLAMABAD: THE ANTI-ENCROACHMENT MISSION
3 ہفتے ago
*ریلوے اراضی پر قابضین اور اسمگلنگ میں ملوث کارگو کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آئی جی ریلویز پولیس کی سخت کارروائی کی ہدایت*
4 ہفتے ago
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، دسمبر تا جنوری میں مرحلہ وار پولنگ ہوگی،پنجاب حکومت کی یقین دہانی
Related Articles
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے 20 اگست کا الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
اگست 10, 2026
خیبرپختونخوا، اسلام آباد حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 اور 13اکتوبر 2026 کو مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن
جولائی 31, 2026
وزیر اعظم پاکستان نے سی ایم گلگت بلتستان کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
جولائی 24, 2026



