ڈی سی کا اٹاری دربار روڈ، یوسی 242 اور اطراف کے علاقوں کا دورہ،ڈینگی لاروا ملنے پر فوری تلفی اور سخت کارروائی کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کے خلاف مہم کو کامیابی سے جاری رکھا ہے، جس کا مقصد شہر کو اس موذی مرض سے پاک کرنا ہے۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے تحصیل نشتر کا دورہ کیا اور انسدادِ ڈینگی سرویلنس کا فیلڈ میں جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل، اے ڈی سی جی اور سی ای او ہیلتھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سی ای او ہیلتھ نے انسدادِ ڈینگی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی نے اٹاری دربار روڈ، یوسی 242 اور اطراف کے علاقوں کا معائنہ کیا اور ڈینگی لاروا ملنے پر فوری تلفی اور سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی انسدادِ ڈینگی مہم کو کامیاب بنانا اولین ترجیح ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام الائیڈ محکموں کو مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ مانیٹر کرنے اور ہاٹ سپاٹ علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انتظامیہ شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ ڈی سی نے واضح کیا کہ عوام کے تعاون سے ہی ڈینگی کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے اور انتظامیہ اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button