*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ بارے اہم اجلاس*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اور ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر نے بریفنگ دی۔اجلاس میں سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے فائلوں کی سفٹنگ کی پراگریس میں سست روی پر ناراضگی کا اظہارکیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سفٹنگ پراسیس میں بہتری لانے کے لیے ٹھوس میکانزم پر کام کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سفٹنگ میں درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پیلرا سسٹم میں درپیش ٹیکنیکل مسائل بارے بھی بریفنگ دی گئی۔سفٹنگ پراسس میں سب سے زیادہ 28 ہزار فائلیں قائد اعظم ٹاؤن کی ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں آنے والے شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ سروس ڈیلیوری میں جن افسران کی کارکردگی بہتر نہ ہوگی، انہیں بدلا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے قائد اعظم ٹاؤن میں فائلوں کی سفٹنگ جلد مکمل کرانے کے لیے پیلرا کے ساتھ پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ قائد اعظم ٹاؤن میں سفٹنگ کا عمل تیز کرنے کے لیے اضافی عملہ بھی تعینات کیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سفٹنگ کی کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف آئی ٹی آفیسر، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، چیف ٹاؤن پلانر ٹو نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button