وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کھارے اور آرسینک زدہ پانی سے نجات دلانے اور عوام کو پینے کے قابل صاف پانی فراہم کرنے کے لیے اہم پیش رفت کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب صاف پانی پروگرام کے حوالے سے سمری پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق وزیر اعلیٰ صاف پانی پروگرام میں واٹر فلٹریشن پلانٹس، باٹلنگ یونٹس اور سکاڈا مانیٹرنگ سسٹم شامل ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں قابل استعمال صاف پانی فراہم کیا جائے گا جن میں رحیم یار خان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفرگڑھ اور کوٹ ادو شامل ہیں۔ اسی طرح بھکر، میانوالی، خوشاب، تلہ گنگ، چکوال، جہلم، راولپنڈی اور اٹک بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی مدد سے موزوں جگہوں کا تعین کیا جائے گا جبکہ فلٹریشن پلانٹس اسکولوں، بنیادی صحت مراکز، تھانوں، مدارس اور دیگر سرکاری عمارتوں میں نصب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سکاڈا سسٹم کے تحت سنٹرل کنٹرول روم بھی قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اہم منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جس کے ذریعے غیر محفوظ پانی کو پینے کے قابل بنایا جائے گا۔
Read Next
2 دن ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
2 دن ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
2 دن ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
2 دن ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
3 دن ago






