دیہی علاقوں میں بھی بہترین صفائی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔ مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ میں وزٹ جاری ہیں۔موثر صفائی اقدامات کے لئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان نے واہگہ ٹاؤن کا دورہ کیا۔قائد اعظم انٹر چینج سے ملحقہ شاہراہوں اور رہائشی علاقوں میں صفائی انتظامات کی چیکنگ کی۔اس موقع پر ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن اور ڈی جی ایم انیس جنجوعہ بھی فیلڈ میں موجود رہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے ورکرز کی حاضری اور یونیفارم کو بھی چیک کیا۔انہوں نےمناواں، جلو موڑ گھرکی روڈ اور واہگہ گاؤں میں ہیوی مشینری کے ذریعے ویسٹ کلیئرنس کے عمل کا جائزہ لیا۔بستی محمد حسین، دبئی پارک مومن پورہ، گل بہار ٹاؤن اور ہانڈو گجراں میں صفائی انتظامات کو چیک کیا۔شہریار عارف خان نے جی ٹی روڈ، بند روڈ اور بسی موڑ میں جاری صفائی آپریشنز کو بھی مانیٹر کیا۔اس دوران واہگہ ٹاؤن کے رہائشیوں سے بات چیت کی اور صفائی انتظامات کے بارے میں فیڈ بیک بھی لیا۔مزید برآں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کا بھی واہگہ ٹاؤن کی مارکیٹس میں گشت جاری رہا۔دکانداروں کو صفائی قوانین کے بارےمیں آگاہی اور دکانوں کے باہر ڈسٹ بنز رکھنے کی ہدایت کی گئی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کی بہترین سہولیات یقینی بنائی جا رہی ہیں۔مومن پورہ سور پوائنٹ پر اینیمل ویسٹ کو روزانہ کی بنیاد پر کلئیر کیا جا رہا ہے۔100 سے زائد لوڈر رکشے دیہی یونین کونسلز میں صفائی انتظامات پر مامور ہیں۔جبکہ تمام یونین کونسلز میں لوڈر رکشے بیٹ وائز سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنا رہے ہیں۔
Read Next
12 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ شہری سہولیات کی گرین بیلٹس پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی،6 سیل،3 ملزمان گرفتار،ایف آئی آر درج
15 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا اتوار کے روز بڑی مارکیٹوں اور بازاروں میں مؤثر آپریشن،تجاوزات کا مکمل صفایا
2 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے تمام زونز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشنز کیلئے نومبر کا شیڈول جاری کر دیا*
3 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی کے زیرِ اہتمام الحمراء ہال میں خواتین ورکرز کے لئے چھاتی کے کینسر بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد
4 دن ago
French Ambassador Visits LWMC Head Office to Explore Waste-to-Value & Model Landfill Projects
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف نشتر زون میں آپریشن،آشیانہ روڈ پر 4 غیر قانونی تعمیرات مسمار
5 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا بادامی باغ،شاہدرہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی کا جائزہ
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش اور واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،چار سربمہر
6 دن ago



