وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین سے سرکلر روڈ کی 18 مارکیٹس کے صدور نے ڈی سی آفس لاہور میں ملاقات کی،سرکلر روڈ لاہور کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ حکومت پنجاب نے منظور کردیا، اس ملاقات میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب، میاں وقار اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا بھی شریک تھے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ بھاٹی گیٹ، شاہ عالم،موچی گیٹ، دہلی گیٹ کے تاجروں کیلئے زیر زمین دکانوں اور گوداموں کی تعمیر کی جائے گی، سرکلر باغ کے گرد زیر زمین کاروباری مراکز اور پارکنگ پوائنٹس بنائے جائیں گے، قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف نے 6 مختلف مقامات پر تاجروں کیلئے کاروباری مراکز کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت کی ہے،ابتدائی مرحلے میں ٹیکسالی، موچی اور شیرانوالہ گیٹ کے قریب کاروباری مراکز حکومت خود تیار کروائے گی، 2200 سے زائد دکانیں اور گوداموں کی تعمیر پہلے مرحلے میں مکمل کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں شاہ عالم، بھاٹی اور دہلی گیٹ کو حکومت پنجاب تیار کروائے گی، بلال یاسین نے واضح کیا کہ عالمی معیار کی متبادل مارکیٹس کی تیاری تک تاجران اپنا کاروبار جاری رکھیں گے، مصنوعات کے مطابق ایک ہی کیٹگری کی دکانوں کو لاہور کے بڑے شاپنگ مالز کے ماڈل پر تیار کروایا جائے گا، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ شہر لاہور کو ایک ماڈل کاروباری مرکز کی فراہمی کے خواب کو عملی شکل دی جائے گی، انڈر گراؤنڈ ٹینکس، پارکنگ، بجلی و پانی سمیت دوکانداروں کیلئے پارکنگ کو مختص کیا جائے گا، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ کمپلیکس کی سکیورٹی کیلئے خصوصی کیمروں سمیت سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، کسی بھی تاجر کے کاروبار کو کسی صورت متاثر نہیں کیا جائے گا۔
Read Next
23 گھنٹے ago
*حسن اخلاق ،دنیا و آخرت میں عزت و بھلائی کی کنجی ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین*
2 دن ago
عیدالاضحیٰ سے قبل کالعدم تنظیموں کی فہرست کی تمام اضلاع میں مکمل تشہیر یقینی بنائی جائے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
4 دن ago
*میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں کے ڈبلیو ایس سی کے وفد کی واسا پنجاب ہیڈکوارٹر امد*
5 دن ago
*حکومت پنجاب کا کم آمدن خاندانوں کیلئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ*
5 دن ago





