*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اوساکا میں ایکسپو ایسوسی ایشن کے منتظم اعلیٰ اکی نوکی ماناٹسو سے ملاقات*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوساکا میں ایکسپو ایسوسی ایشن کے منتظم اعلیٰ اکی نوکی ماناٹسو سے ملاقات کی- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ ایکسپو 2025 کے تھیم Designing future society for our lives ”کو سراہا- ایکسپو ایسوسی ایشن کے منتظم اعلی اکی نوکی ماناٹسو نے ایکسپو آمد پر شکریہ ادا کیا –

ایکسپو ایسوسی ایشن کے اعلٰی حکام نے وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کی دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا-وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے پنجاب کی دستکاریوں بالخصوص اجرک، بلیو پاٹری کے بارے میں آگاہ کیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ سر زمین پنجاب بیش بہا قدرتی خزانوں سے مالامال ہے، اسے دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب کے ہنر مند دستکاریوں کو بے مثال نمونوں میں بدلنے کی صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔پاکستان کے پویلین پر 1.2 ملین وزیٹر کی آمد دنیا کی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیراعلٰی مریم نوازشریف نے کہاکہ ایکسپو میں ماہرین درپیش معاشرتی مسائل کے حل پر قابل قدر سفارشات پیش کر رہے ہیں۔ایکسپو ایسوسی ایشن کے منتظم اعلیٰ اکی نوکی ماناٹسو نے ایکسپو سے متعلق بریف کیا اور کہاکہ ایکسپو 2025 میں انسانی جان بچانے، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور خدمات عامہ میں بہتری سے متعلق سازو سامان اور طریقوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button