ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کاتحصیل راوی کا دورہ،لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے کاموں میں سست روی پر برہمی کا اظہار،سخت ہدایات

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل راوی کا دورہ کیا اور بھٹہ کالونی سمیت دیگر منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی، واسا اور نیسپاک حکام نے منصوبوں کی تفصیلات پر بریفنگ دی۔ ڈی سی نے سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیسپاک کو کام کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تمام منصوبے وقت پر مکمل کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ ترقیاتی کام دیرپا اور مضبوط ہونے چاہئیں تاکہ شہری ایک لمبے عرصے تک ان سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان گلیوں کے محافظ بن کر منصوبوں کی حفاظت کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا اور دیگر حکام بھی دورے میں شریک تھے۔ ضلعی انتظامیہ معیاری کام کی بروقت تکمیل کے لیے شفاف انداز میں کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

Back to top button