وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت13 اضلاع میں نئے واساز کی تشکیل بارے اجلاس، بلدیاتی اداروں کی فعال مشینری اور سٹاف کو واسا کے ڈسپوزل پر منتقل کردیا گیا بریفنگ

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت واسا لاہور میں اہم اجلاس ہوا،13 اضلاع میں نئے واساز کی تشکیل، درپیش مسائل اور دستیاب وسائل بارےڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے تفصیلی بریفنگ دی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام اضلاع کے بلدیاتی اداروں کی فعال مشینری اور سٹاف کو واسا کے ڈسپوزل پر منتقل کردیا گیا، مرکزی دفاتر، سنٹرل کمپلینٹ مینجمنٹ ، بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل سمیت متعدد امور پر گفتگو کی گئی،وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام واساز ڈی سلٹنگ مہم کو تیزی سے جاری رکھیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ترجیحی بنیادوں پر وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، بلال یاسین نے واضح کیا کہ عوامی مشکلات کا بروقت تدارک افسران کی اولین ذمہ داری یے، نئے واساز کے قیام اور فعالیت بارے آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے، ایم ڈی واسا لاہور، سرگودھا، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ اور سیالکوٹ کے ایم ڈیز بھی شریک تھے،حافظ آباد،جہلم، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور بہاولپور کے ایم ڈیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button