سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لئے خودفیلڈ میں متحرک

صفائی کی بہترین اوربروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن بلا تعطل شہر بھر میں جاری ہے۔سی ای او بابر صاحب دین نے شہر میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نشتر ٹاؤن، کچا جیل روڈ اورمادر ملت روڈ کا دورہ کیا۔صفائی انتظامات کے جائزے کے دوران آپریشن ٹیموں کوروڈ پر موجود تمام یو ٹرنز، سروس لینز پر خصوصی توجہ دینے اورتمام کمرشل مارکیٹس میں صفائی ستھرائی صبح سویرے یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔تمام ٹاؤن مینجرز کواپنے ٹاؤن میں 100 فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنانے کے احکامات بھی صادر کر دئیے گئے ہیں۔مزید برآں بہترین صفائی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے پیکو روڈ، مولانا شوکت علی روڈ، ٹاؤن شپ مارکیٹ، پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔جناح ہسپتال، برکت مارکیٹ، گلبرگ، جیل روڈ کا دورہ، ورکرز کی حاضری اور مینوئل سویپنگ کو چیک کیا۔شہریوں سے بھی گزارش کی کہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، کوڑا ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کے حوالے کریں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button