وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے امدادی ٹیموں کو بروقت متاثرہ علاقوں میں متعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر لاہور،راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، گجرات اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں پیشگی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب کے پیشگی الرٹس،ایس او پیز اور ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آبادی کے بروقت انخلا کے لئے مساجد اور لاؤڈ ز سپیکر پر اعلانات کرنے کی ہدایت کی اورسیلاب متاثرین کے علاج و معالجہ کے لئے کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال متعین کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےمتاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا اور متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو ایس ایم ایس مسیج بھیج کر آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پی ڈی ایم اے پنجاب انتظامیہ اور اداروں کودریائے جہلم، چناب، راوی اور ستلج سے ملحقہ علاقوں میں خصوصی انتظامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دریائے ستلج سے ملحقہ علاقوں میں ریسکیو، انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کو ضروری اقدامات کرنے حکم دیا اور دریاؤں کی گزرگاہوں میں مقیم آبادیوں کا فوری انخلا یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مال مویشی کی بروقت منتقلی کے لئے پیشگی اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر زراعت، آبپاشی، ہیلتھ، جنگلات، لائیوسٹاک، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،وسیم احمد ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ،اسامہ مجید چیمہ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز ایل ڈی اے تعینات
3 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، سیف انور جپہ ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب تعینات
20 گھنٹے ago
پنجاب میں جدید دنیا کی طرز پر ”گرین ریلوے کوریڈور“ کے انقلابی منصوبے کا آغاز
2 دن ago
*CM Punjab approves expansion of ration card programme for registered workers*
3 دن ago
پنجاب کے 41 اضلاع میں بارش کے پانی کی نکاسی، صفائی اور ریسکیو آپریشن جاری
Related Articles
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے جدید ترین 10 الیکٹرو بسوں کا تحفہ آزادکشمیر پہنچ گیا
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اربن فلڈنگ، رودکوہی اور سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انسانی اور مکینکل وسائل بروئے کار لانے کا حکم
6 دن ago
*مون سون میں معمول سے زائد بارشیں اور بروقت نکاسی آب کے اقدامات تاریخی ہیں۔ذیشان رفیق اوربلال یاسین کی پریس کانفرنس*
6 دن ago


