یومِ آزادی کے موقع پر خیبرپختونخوا میں جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ پشاور میں قائم گلوبل ورچوئل اسکول سے صوبے کے مختلف علاقوں میں آن لائن تعلیم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔اس اہم منصوبے کا افتتاح وزیرِ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا ارشد ایوب خان نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کے ہمراہ کیا۔ تقریب میں سیکرٹری محکمہ تعلیم محمد خالد اور منیجنگ ڈائریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن قیصر عالم بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں وزیرِ تعلیم ارشد ایوب خان نے کہا کہ گلوبل ورچوئل اسکول صوبے کے تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ورچوئل لرننگ کے ذریعے بالخصوص دوردراز علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، تعلیم کے شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی، جدید تدریسی طریقوں اور AI کے مؤثر استعمال کو فروغ دے رہی ہے تاکہ طلبہ کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق تعلیم اور مہارتیں فراہم کی جاسکیں۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ گلوبل ورچوئل اسکول صوبے میں تعلیم کی رسائی اور معیار بہتر بنانے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کو تعلیمی نظام کا حصہ بنانے اور دوردراز علاقوں کے طلبہ کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈیجیٹل اور AI پر مبنی تعلیم مستقبل کی ضرورت ہے اور حکومت خیبرپختونخوا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی نظام میں بہتری اور جدت کے عمل کو مزید آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے منصوبے کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے اور اس کے ثمرات زیادہ سے زیادہ طلبہ تک پہنچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر تیار کیا گیا گلوبل ورچوئل اسکول جدید ورچوئل کلاس رومز، ڈیجیٹل لیبارٹریز، پوڈکاسٹ اسٹوڈیو اور اساتذہ کی تربیت کے لیے جدید ٹریننگ ہال پر مشتمل ہے۔ یہ تعلیمی مرکز صوبے بھر کے ورچوئل تعلیمی نظام کا مرکزی فوکل پوائنٹ ہوگا، جہاں 500 سے زائد سکول آن لائن منسلک ہوں گے۔ منصوبے میں AI پر مبنی تدریسی نظام بھی شامل ہے، جس کے ذریعے طلبہ و طالبات کو مختلف زبانوں میں آن لائن تعلیم فراہم کی جاسکے گی۔گلوبل ورچوئل اسکول کا قیام خیبرپختونخوا میں تعلیمی مواقع کو مزید وسعت دینے، ڈیجیٹل تقسیم کم کرنے اور ہر بچے تک معیاری تعلیم پہنچانے کے حکومتی عزم کی عملی عکاسی ہے-
Read Next
7 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
1 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
3 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
5 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
7 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago



