وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سپین خاک،نوشہرہ میں پودا لگا کر میگا شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

آزادی کا جشن، شجرکاری کے ساتھ!وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سپین خاک،نوشہرہ میں پودا لگا کر میگا شجرکاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا اور ایک سرسبز، شاداب اور ماحولیاتی طور پر محفوظ خیبرپختونخوا کے عزم کا اعادہ کیا۔ایک دن میں 14 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جبکہ محکمہ جنگلات کی کاوشوں سے 17 لاکھ سے زائد پودے لگا کر یہ ہدف شاندار انداز میں عبور کر لیا گیا.وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالیہ اچانک سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ کے واقعات کے تناظر میں شجرکاری کو محض ایک مہم نہیں بلکہ صوبے کے ماحولیاتی تحفظ کی مستقل ترجیح بنایا جائے گا اور اسے خیبرپختونخوا کے کونے کونے تک وسعت دی جائے گی۔صوبائی حکومت عوام کا پیسہ ایسے منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے جن کے ثمرات آج سے کہیں زیادہ آنے والی نسلوں کو حاصل ہوں گے۔ محکمہ جنگلات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گڑھی چندن کے مقامی لوگوں کو جنگلات سے حاصل آمدن میں سے 7 کروڑ روپے فراہم کیے گئے۔وزیراعلیٰ نے تمام جنگلاتی علاقوں میں سیاحتی جھونپڑیاں قائم کرنے، غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے اور ہر غیر ملکی سیاح کے نام سے ایک پودا لگوانے کی بھی ہدایت کی

جواب دیں

Back to top button