شہروں، قصبات اور دیہات میں صفائی کے انتظامات صرف تسلی بخش ہی نہیں بلکہ بہترین تھے۔ مریم نوازشریف

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

 

🔵 صوبے بھر میں عید الاضحی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے مجموعی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا

 

🔵 وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے عید پر عمدہ کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور ان کی ٹیموں کو سراہا

 

🔵 دل سے اپنی پوری ٹیم سے خوش ہوں اور دل سے شاباش دیتی ہوں۔مریم نوازشریف

 

🔵 اسی جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رہنا چاہیے۔ مریم نوازشریف

 

🔵 کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور اے سی ہفتے میں ایک دن عوام کے لئے مخصوص کریں۔ مریم نوازشریف

 

🔵 ہسپتالوں اور سکولوں کے باقاعدگی سے وزٹ کریں، بلڈنگ ، بجلی وائرنگ اور دیگر امور کے بارے میں رپورٹ لی جائے۔ مریم نوازشریف

 

🔵 ہر ڈسٹرکٹ میں عید کی طرح مانیٹرنگ کے لئے مستقل کنڑول روم ہونا چاہیے۔ مریم نوازشریف

 

🔵 وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی کارکردگی کو بھی سراہا

 

🔵 وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے انچارج سی ایم کمپلینٹ سیل شعیب مرزا اور معاون خصوصی ذیشان ملک کو بھی شاباش دی

 

🔵 میڈیا ، عوامی نمائندوں اور عوام کی طرف سے عید کی صفائی پر مثبت رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ مریم نوازشریف

 

🔵 قائد محمد نوازشریف نے خود وزٹ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور سراہا۔ مریم نوازشریف

 

🔵 وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی تعریف ہمارے لئے اعزازکے مترادف ہے۔ مریم نواز شریف

 

🔵 عید پرصفائی کا جو معیار قائم کیا گیا اسے ہر صورت قائم رکھنا ہوگا۔ مریم نوازشریف

 

🔵 شہروں، قصبات اور دیہات میں صفائی کے انتظامات صرف تسلی بخش ہی نہیں بلکہ بہترین تھے۔ مریم نوازشریف

 

🔵 آلائشیں اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ سڑکیں دھوکر سپرے کیا گیا اور عرق گلاب ملا پانی سے چھڑکاؤ کیا گیا۔ مریم نوازشریف

 

🔵 انتظامیہ اور اہلکاروں نے اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیئے اور ڈیوٹی کے ساتھ پورا انصاف کیا۔ مریم نوازشریف

 

🔵 بسوں کے کرایہ کم کرانے کے لئے ڈپٹی کمشنرز اور ان کی ٹیم نے خوب کام کیا۔ مریم نوازشریف

 

🔵 فیول پرائس کم ہونے پر کرایوں میں کمی کا ریلیف عوام کو ملنا چاہیے تھا۔ مریم نوازشریف

 

🔵 محرم الحرام، فلڈ اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظرپیشگی انتظامات کیے جائیں۔ مریم نوازشریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button