ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ بارے اجلاس،تمام ونگز آئندہ مالی سال میں دوگنا ریونیو جنریٹ کریں گے۔اجلاس میں بریفنگ

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ بارے بریفنگ دی۔

اجلاس میں ایل ڈی اے کے تمام ہیڈز کے مالی اہداف بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے تمام ونگز آئندہ مالی سال میں گزشتہ سال کی نسبت دوگنا ریونیو جنریٹ کریں گے۔اجلاس میں آئندہ مالی سال میں ایل ڈی اے کی مختلف سائٹس کا آکشن روڈ میپ پیش کیا گیا۔ایل ڈی اے کی سوسائٹیوں میں ڈویلپمنٹ کے لیے مجوزہ پلان کے بجٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے متعلقہ ڈائریکٹرز کو سکیم کا ڈویلپمنٹ پلان، ریونیو جنریشن سے منسلک کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آئندہ مالی سال میں ایل ڈی اے کو انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ کمرشلایزیشن فیس و دیگر ریونیو جنریشن کے ٹارگٹ میں گزشتہ سال کی نسبت خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ریونیو جنریشن میں اضافہ افسران کی کارکردگی کو جانچنے کا پیمانہ ہو گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے ایونیو ون، ایل ڈی اے سٹی میں ریونیو جنریشن میں بہتری لائی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹاؤن پلاننگ ونگ کو کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کیخلاف ریکوری آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل آخری ہفتے میں زیادہ سے زیادہ ریکوری یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل یو پی، چیف انجینئر اسرار سعید،چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی،پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button