کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ڈسکشن و بریفنگ اجلاس ،اجلاس میں لاہور کے محکموں نے بریفنگ دی

حکومت سندھ ایس اینڈ جی اے ڈی کے تحت 7ویں سی ایس ٹی پی پروگرام کے تربیتی افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان۔ایڈیشنل کمشنر حامف ملہی۔ایڈیشنل کمشنر ریونیو عثمان غنی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ اقبال ۔آے ڈی جی ہیڈکوارٹر ایل ڈی اے ڈاکٹر مجتبی بھروانہ سمیت ایم سی ایل۔واسا افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔
کمشنر لاہور نے لاہور سطح پر تمام محکموں کے درمیان رابطہ کار میکانزم و ورکنگ اور پنجاب حکومت کے شہری خدمات فراہمی کے نئے پروگرامز پر شرکاء کو آگاہ کیا۔






