وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران مختلف یونین کونسلز کے علاقہ عمائدین کے مسائل سنے اور حل کرنے بارے احکامات جاری کیے،صوبائی وزیر نے موجودہ سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں بارے لوگوں کو آگاہ کیا، وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پنجاب حکومت کی کارکردگی کو ووٹ دیں گے،پنجاب کے تمام اضلاع ایک نئے روڈ میپ کے تحت ترقی کی ڈگر پر ڈالے جاچکے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آئے روز نئے منصوبوں کا آغاز کیا جارہا یے، سیاسی مخالفین ذاتی کردار کشی کی بجائے کارکردگی پر بات کریں تو زیادہ اچھا ہوگا، پنجاب کے ہر ضلع میں صاف پانی، نکاسی آب، سڑکوں، پارکس اور ای بسوں کا نیٹ ورک بنایا جارہا ہے، بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی کے روزمرہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر حکومت پنجاب کام کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ جاپان صوبے میں ترقی کی نئی راہوں اور عالمی معاہدوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، ترقی یافتہ ممالک کی کامیاب پالیسیوں اور بروقت اقدامات سے ہی چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
Read Next
14 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
14 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
15 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
19 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
2 دن ago






