*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے اوکاڑہ اور راولپنڈی کی پرائیویٹ سوسائٹیوں کے وفد کی ملاقات*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے اوکاڑہ اور راولپنڈی کی پرائیویٹ سوسائٹیوں کے وفد نے ملاقات کی،پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے زیر انتظام زمینوں پر بننے والی رہائشی اسکیموں میں درپیش مسائل بارے آگاہ کیا،وزیر ہاؤسنگ نے پھاٹا سوسائٹیوں میں کم آمدن والے افراد کیلئے زمینوں کو مختص کرنے کو خوش آئند قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح اور انڈسٹری کے فوائد کیلئے حکومت ہر ممکن قانون سازی کر رہی ہے، ہاؤسنگ اسکیموں میں پانی کے ضیاع کو روکنا اور زیر زمین پانی سٹوریج بنانا اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 19 اضلاع میں پھاٹا اراضی پر 2 ہزار مفت پلاٹس کی سکریننگ کا عمل جاری ہے، بلال یاسین نے واضح کیا کہ اپنی زمین ،اپنا گھر پروگرام کے نیٹ ورک والے اضلاع میں اراضی مستحق اور بے گھر افراد میں تقسیم کی جائے گی، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو بھی ایسی اسکیموں میں ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button