*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 6 اضلاع کی دس ڈویلپمنٹ سکیموں میں اہم پیش رفت*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے کی ترقی اور عوامی سہولت کے منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 6 اضلاع کی دس ڈویلپمنٹ سکیموں میں اہم سنگِ میل طے کیے جا رہے ہیں جبکہ سیوریج نظام کی بحالی اور تعمیر کے لیے ٹینڈرنگ پراسس کے آغاز کے لیے اہداف مقرر کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق جھنگ، جہلم اور اوکاڑہ میں ٹینڈرنگ کے آغاز کے لیے 15 ستمبر تک تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرگودھا، ڈی جی خان اور حافظ آباد میں ٹینڈرنگ کے لیے 20 ستمبر تک تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق مشینری اور آلات کی پروکیورمنٹ کے لیے بھی 20 ستمبر تک تمام تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق نیسپاک تمام 6 اضلاع کے ماسٹر پلان کے انجینئرنگ ڈیزائنز کی نگرانی کرے گا۔ پی ڈی ڈبلیو پی کی سفارشات کے مطابق پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ تشکیل دیا جائے گا جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام امور میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

جواب دیں

Back to top button