*پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں معیارِ زندگی کی بہتری کے لئے اہم قوانین تشکیل دینے کا فیصلہ*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بلاتفریق معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں معیارِ زندگی کی بہتری اور شہری سہولتوں کے تحفظ کے لیے جامع قوانین مرتب کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس کی صدارت سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کی جس میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، واسا اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رہائشی و کمرشل مقاصد، سیوریج اور گرین ایریاز کے حوالے سے قوانین کا نفاذ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق منظور شدہ سوسائٹی پلان کے مطابق مختص جگہوں کا حقیقی استعمال یقینی بنایا جائے گا جبکہ شہریوں کے لیے نکاسی آب کا مربوط نظام قوانین کے مطابق تشکیل دیا جائے گا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے گرین ایریاز کو یقینی بنایا جائے گا اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے انجینئرنگ حل متعارف کروائے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو رہنمائی اور ہدایات بھی فراہم کی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام شہریوں کے لیے بلاتفریق یکساں سہولتوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button