پشاور(بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے بچوں نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے گرانٹ اور اکٹرائے شئیر کے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بھوک و افلاس ، فاکوں سے گزاری اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں جب کہ دوسری جانب فیڈریشن کی ڈیمانڈ اکاونٹ فور سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا کی طرف سے بھیجی گئی سمری بھی محکمہ فنانس اور قانون کے آقاؤں نے غیر دانشمندانہ طور پر اعتراضات لگا کر واپس بھیج دی ہے۔ جس پر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز اور ان کے بچوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔عید الفطر کے پیش نظر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی طرف سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی دادرسی کے لئے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے سمری فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی جو عین وقت پر فنانس ڈیپارٹمنٹ کے عاقبت نا اندیش حکام کی نااہلی کی وجہ سے گرانٹ کے عدم اجراء کا باعث بنی۔ جس پر محکمہ جات فنانس اور قانون کے نااہل اور عاقبت نااندیش حکام کے غلط اور غیر دانشمندانہ فیصلوں کے خلاف لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے محکمہ مالیات خیبرپختونخوا اور محکمہ قانون خیبرپختونخوا کے اعلیٰ حکام کی بے حسی اور بلدیاتی ملازمین و پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی مستقل بنیادوں پر اکاونٹ فور سے ادائیگی یقینی بنانے اور فوری طور پر گرانٹ و اوکٹرائے شئیر کی عدم ریلیز پر 02 اپریل2026 کو بلدیاتی اداروں میں ایک روزہ مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز 02 اپریل 2026 کو تمام تر کاموں کا بائیکاٹ کریں اور اپنے اپنے ڈیوٹی کے مقام پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کریں اور خصوصاً تنخواہوں اور پنشن کے مستقل حل بزریعہ اکاونٹ فور ادائیگی یقینی بنانے ، خصوصی گرانٹ اور اکٹرائے شئیر کی فوری ریلیز کا مطالبہ کریں۔اگر پھر بھی فیڈریشن کے مطالبات کو پزیرائی نہ ملی تو فیڈریشن راست اقدام اٹھائے گی جس کی تمام تر زمہ داری حکومت خیبرپختونخوا پر عائد ہو گی ۔
Read Next
2 گھنٹے ago
سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے صرف سات فیصد مختص کرنا غریب ملازمین ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
22 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل پولیسنگ کے نئے دور کا آغاز!
1 دن ago
ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا کے اجلاس میں 26 ارب روپے سے زائد مالیت کے 8 منصوبوں کی منظوری
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی صورتحال پر اہم اجلاس
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نےبلدیاتی اداروں کے اڈہ جات کا کنٹرول لوکل ایریا اتھارٹیز کے حوالہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو غیر دانشمندانہ قرار دے دیا
Related Articles
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد کی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سےملاقات
3 دن ago
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
4 دن ago
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
5 دن ago


