وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں اوردیگر نقصانات کی تفصیل طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام اضلاع میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور پہنچتے ہی کمشنر آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس کی۔تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے سیلاب کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سیلاب سے متاثرہ ہر ضلع میں جاری ریلیف سرگرمیوں پر رپورٹ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرتار پور میں سیلابی ریلا آنے پر فوری ریسکیو،تمام سکھ یاتریوں کو بحفاطت نکال لیاگیا۔پنجاب میں معمول سے 62فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔سیالکوٹ میں 50سے 80فیصد معمول سے زیادہ بارش ہوئی۔انڈیا نے بھاکڑ،بونگ،تھین ڈیمزبھرنے کے بعد اچانک پانی چھوڑ دیا۔انڈیا کے مختلف علاقوں میں با رش کا سارا پانی بھی پاکستان کی طرف آگیا۔ ستلج میں ڈھائی لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی گزررہا ہے۔چناب سے 9لاکھ17ہزار کیوسک سے زیادہ پانی گزررہا ہے۔اربن فلڈنگ سے سیالکوٹ کے395موضع /گاؤں متاثر ہوئے۔ندی نالوں سے گنجائش سے کہیں زیادہ پانی گزررہا ہے۔وزیرآباد میں نالہ پلکھوں سے 87ہزار کیوسک پانی آیا۔منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد میں 10لاکھ 70ہزار کیوسک کے ریلے گزرے۔وہاڑی کے علاقے بورے والا میں 31ہزار پانی گزرا۔سیالکوٹ میں 308موضع اور2لاکھ88ہزار آبادی متاثر ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔
Read Next
17 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
5 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
7 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



