وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز سے ویڈیولنک خطاب، سیلاب کے دوران بروقت اقدامات پر انتظامیہ اورریسکیو کو شاباش

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز سے ویڈیولنک خطاب کیا ہے۔

صوبہ بھر میں سیلاب کے دوران بروقت اقدامات پر انتظامیہ اورریسکیو کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیلاب کے دوران جانی نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اورپلوں کو مکمل کر کے بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔شہروں اوردیہات کے درمیان منقطع رابطے عارضی طورپرفوری بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ

سارے وسائل ریسکیو اور ریلیف کیلئے مختص کیے جائیں۔ریسکیورز نے جان پر کھیل کر لوگوں کو بچایا۔ریسکیورز کو 50ہزار روپے انعام کی فراہمی یقینی بنائیں۔تقریباً چار دہائیوں بعد پنجاب کے مختلف اضلاع میں اس قدر سیلاب دیکھنے میں آیا۔مون سون میں غیر متوقع بارشیں ہوئی،کئی علاقوں میں مسلسل بارش برستی رہی۔گھروں،لائیوسٹاک،فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات تیار کی جائیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کو سیلاب کی آمد سے قبل بروقت انخلاء پر آمادہ کیا جائے۔لوگوں کو لاؤڈ سپیکراورمساجد میں اعلانا ت کر کے پانی کی آمد سے پہلے مطلع کیا جائے۔بچوں،خواتین اوربزرگوں کا بروقت اوربحفاظت انخلاء یقینی بنایا جائے۔ہنگامی صورتحا ل میں لوگ گھبراہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں اورنتیجہ جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر ضلع میں ہنگامی صورتحال کے دوران انسانی وسائل کو اکٹھا کرکے استعمال کرنا ڈی سی کی ذمہ داری ہے۔ستلج،راوی اورچناب میں توقع سے بہت زیادہ پانی آیا۔بھر پورنکاسی نہ ہونے سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔اللہ تعالی سب کو اپنے حفظ و آمان میں رکھے لیکن اپنی تیاری مکمل ہونی چاہیے۔لاہور میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بروقت انخلاء یقینی بنایا جائے۔مختلف اضلاع میں بروقت انخلاء سے قیمتی جانیں بچ گئیں۔عوام مشکل میں ہیں،ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر ز سب کو فیلڈ میں ہونا چاہیے۔ریلیف کیمپ کا ماحول اچھا ہونا چا ہیے۔ادویات کھانا اورٹینٹ وغیرہ بھی مہیا کیے جائیں۔کلینک آن ویل اورفیلڈ ہسپتال میں سیلاب متاثرین کے علاج معالجے کیلئے بھیجے جائیں گے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ڈینگی،ملیریا،ہیضہ اورسکن کے امراض کے لئے ادویات کا بھر پور سٹاک ہونا چاہیے۔موسم کی صورتحال سے عوام کو بروقت آگاہ کیا جانا ضروری ہے۔عوام کو سیلابی پانی میں جانے سے روکنا چاہیے۔لوگوں کے گھروں،فصلوں،پراپرٹی اورلائیوسٹاک کے نقصانات کا ریکارڈ تیار کیا جائے۔ مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے چارے اورپانی وغیرہ کا بندوبست کیا جانا چاہیے۔لائیوسٹاک کے ڈاکٹر اورعملہ مویشیوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائے۔

جواب دیں

Back to top button