وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر اور بہتر بنانے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 268.715 ملین روپے کی لاگت سے تیار کردہ خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہر کی تاریخ میں پہلی بار جدید ترین مشینری کو ویسٹ مینجمنٹ کے فلیٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، جس میں شاہراہوں کی صفائی کے لیے 2 عدد روڈ واشر ٹرک، 3 عدد گاربیج کمپیکٹر ٹرک اور ایک فیولنگ وہیکل شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام ملازمین کی تنخواہوں کو حکومت کی متعین کردہ کم از کم اجرت کے برابر کیا جائے گا اور ان کی پینشن کے نظام کے لیے بھی قابلِ عمل تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے سکردو پارٹی سیکریٹریٹ میں خصوصی تقریب
5 دن ago
بہترین قانون سازی کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
6 دن ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
6 دن ago
*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات*
7 دن ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
1 ہفتہ ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
1 ہفتہ ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
2 ہفتے ago


