نورالامین مینگل نے تمام واسا ایجنسیوں کو متعلقہ اضلاع کے ہسپتالوں کے اردگرد نکاسی آب آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے

پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے تمام واسا ایجنسیوں کو متعلقہ اضلاع کے ہسپتالوں کے اردگرد نکاسی آب آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ڈی جی واسا پنجاب کو فوری طور پر ان احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت دی گئی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، سیلابی صورتحال کے دوران ہسپتالوں سے منسلک اہم شاہراہوں کو کلئیر رکھا جائے گا تاکہ مریضوں اور لواحقین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ ایمرجنسی اینٹرینس پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ بلا تعطل ریسکیو آپریشن جاری رکھے جا سکیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق تمام ایم ڈی واسا متعلقہ ہسپتالوں کی انتظامیہ سے رابطہ قائم کریں گے تاکہ نکاسی آب کی شکایت موصول ہونے پر فوری طور پر آپریشن کو تیز کیا جا سکے۔ ہسپتالوں کے پارکنگ ایریاز پر بھی مریضوں اور لواحقین کی سہولت کے لیے خصوصی توجہ دی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button