صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید بارش کے دوران وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے شہر کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا،لکشمی چوک پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے لاہور میں ہونیوالی بارش اور نکاسی آب بارے آگاہ کیا،بارش کے دو سپیلز سے لکشمی چوک اور اپر مال پر 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، وزیر ہاؤسنگ نے اہم ڈی واسا کو شہر کے مین پوائنٹس سے فوری نکاسی آب کی ہدایت کی، صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ہم عمومی حالات سے نہیں ،ہنگامی حالات سے گزر رہے ہیں، سیلاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کے بروقت اقدام اور اداروں کی معاونت سے نقصان کم ہوا ہے، شہروں میں بارشی پانی کی نکاسی اور اربن بلڈنگ سے محفوظ رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، وزیر ہاؤسنگ نے نکاسی آب کیلئے بنائے گئے مقامات پر واسا کا نمائندہ موجود ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مقام پر نااہلی یا غفلت برتنے پر افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس سے قبل ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید کو تمام واساز کے ایم ڈیز کو فیلڈ آپریشن کی نگرانی اور عملے کی چھٹیاں منسوخ رکھنے کی ہدایت کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حالات کی سنگینی کا بھرپور ادراک ہے، عوام سے گزارش ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر مت نگلیں، عوام نشیبی و سیلابی علاقوں میں بجلی کے پولز اور ایسی تنصیبات سے دور رہیں۔
Read Next
6 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
7 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
7 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
11 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
1 دن ago






