سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تہاڈے لئی تہاڈی حفاظت لئی سانوں بھجیا اے۔ بوٹ توں بار آ جاؤ اساں تواڈے سارے نقصان دہ ازالہ تے ساریاں ضرورتاں پوریاں کراں گے۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سیلاب سے شدید متاثرہ ان علاقوں میں دن رات جاری ریسکیو آپریشن اور انتظامیہ کو سراہا۔متاثرین میں اشیاء خورد نوش تقسیم کیں اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا۔

رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، رانا عارف ہرناہ اور پارلیمانی سیکرٹری رانا فیاض بھی صوبائی وزیر بلدیات کے ہمراہ تھے۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی، ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر، سی او بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد سمیت دیگر آفسران بھی موجود تھے۔سینئر لیگی رہنماؤں سمیت معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔






