وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شدید بارش کے دوران سرحدی علاقے تلوار پوسٹ پہنچ گئیں، قصور کے علاقے شیخ پورہ نو قائم ریلیف کیمپ کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چوتھے روز بھی فیلڈ میں موجودرہیں -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف قصور ڈی پی ایس میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچ گئیں -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ خواتین کے ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کی اور مسائل دریافت کئے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عارضی ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی، مزاج پرسی اور دلاسہ دیا-خاتون نے اظہار تشکرکرتے ہوئے بتایا کہ

ریسکیو ٹیم نے کال پر فورا پہنچ کر سیلابی ریلے سے نکالا اور کیمپ منتقل کیا۔ ایک اور خاتون نیکہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کا بہت شکریہ، ہمیں سیلاب سے نکالا بھی گیا اور بحفاظت یہاں لائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم بچوں سے اظہارِ شفقت کیااورگود میں بٹھا کر پیار کیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کلاس روم میں بچوں سے خوشگوار موڈ میں بات چیت کی،بچوں کے وائٹ بورڈ پر نام لکھنے پر انعامات دئیے -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو فلڈ ریسکیو وریلیف پر بریفنگ دی گئی -سیلاب کی وجہ سے ضلع قصور کے 29 گاؤں متاثر ہوئے ہیں، 18300آبادی کو ریسکیو کیا اور بروقت انخلا یقینی بنایاگیا-ضلع قصور میں 36129 مویشی بھی بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے-قصور ریلیف کیمپ میں دھوپ سڑی، مبوکے،اولہ کے، نگر ایمن پورہ مائی والا فتی والا اور دیگر علاقوں سے متاثرین شامل ہیں -ضلعی انتظامیہ نے سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرین کوخود بوٹس سے نکا لا اور گاڑیوں پر ریلیف کیمپ منتقل کیا-ریلیف کیمپ میں 60 خاندان اور 312 افراد مقیم ہیں اور کھانے کا بہترین انتظام کیاگیاہے-ریلیف کیمپ میں مقیم سیلاب متاثرہ خاندانوں کے بچوں کی پڑھائی بھی جاری ہے- چھوٹے بچوں کے لئے وسیع میدان ہے، کھیل کود کے مواقع دئیے جارہے ہیں -سیلاب متاثرین کے لئے تین ڈاکٹر اور طبی عملہ چوبیس گھنٹے موجودہیں -فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ میں 170- افراد علاج معالجے کی سہولت سے مستفید ہوچکے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شدید بارش کے دوران سرحدی علاقے تلوار پوسٹ پہنچ گئیں -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قصور کے علاقے شیخ پورہ نو قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا-

وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلاب زدہ علاقے گٹی کلنجر سے کشتی پرآنے والے متاثرہ خاندانوں کا خیر مقدم کیا -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے معصوم بچے کو گود میں اٹھا لیا اور ماں کے سپرد کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو بوٹ سے آنے والی تمام خواتین کی خیریت دریافت کی -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام متاثرین کو دلاسہ دیا- وزیراعلی مریم نواز شریف کی موجودگی میں مویشیوں سے بھرے دو بیڑے (بڑی کشتی) بھی پہنچ گئے -متاثرہ نواحی گاؤں سے 55 مویشیوں اور فارمر کے خاندان کو بیڑے پر منتقل کیا گیا -بیڑے پر سیلاب زدہ متاثرہ خاندان کوٹریکٹر، موٹر سائیکل رکشہ اور دیگر سازو سامان کے ساتھ منتقل کیا گیا -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلابی ریلے میں گھرے نومولود بچے کو بحفاظت نکالنے پر ڈی ایس پی نعمان کو انعام دیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو ٹیم کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو کیپ پہن کر تصویر بنوائی-ڈپٹی کمشنر قصور اور ڈی پی او نے تفصیلی بریفنگ دی -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب سے بچاؤ کے لئے آبی ذخائر بنانے کا جائزہ لینے کا حکم دیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تلوار پوسٹ پر لائیو سٹاک، ہیلتھ، ریسکیو، پولیس اور دیگر کیمپ کا جائزہ لیا-

جواب دیں

Back to top button