میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی طرف سے گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

سلوت سعید (کمشنر فیصل آباد) کی ہدایت پر محمد زیبر وٹو (چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد) نے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے۔قبضہ میں لیا گیا سامان میونسپل کارپوریشن کے سٹور میں جمع کروادیا گیا۔چیف آفیسر محمد زبیر وٹو کے مطابق تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔فیصل آباد کو تجاوزات سے پاک شہر بنایا جائے گا۔






